نواب شاہ: یوم مئی کے موقع پر ریلی اور جلسہ کا انعقاد

| رپورٹ: کامریڈ سکندر زؤنر |

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے اور مہنگائی، بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف تاج کالونی سے پریس کلب نواب شاہ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے دوسری ٹریڈ یونینز کے تعاون کے ساتھ نکالی گئی جن میں ہاری کمیٹی، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف یونین، پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین شامل تھی۔
May Day 2016 rally by PTUDC Nawab Shah (2)اس دوران مہنگائی، بیروزگاری اور نجکاری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ریلی کے بعد پریس کلب نواب شاہ میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی طرف سے سکندر زؤنر، مزدور اتحاد کی طرف سے نواب حنیف لاکھو، ہاری کمیٹی کی طرف سے اکرم خاصخیلی اور اس کے علاوہ دوسرے مزدور رہنما گل حسن، طالب چانڈیو، انور چانڈیو و دیگر شامل تھے اور انہوں نے محنت کش طبقے کی جدوجہد حتمی فتح تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔