کامونکی: یوم مئی کے موقع پر سیمینار

| رپورٹ: محمد ابن ثنا |

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر TMA ہال کامونکی میں ایک پر وقار تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں TMA ورکرز یونین، پنجاب ٹیچرزیونین، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس، دوسرے اداروں کے محنت کشوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
IMG_0420پروگرام کے مہمان خصوصی PTUDC کے سیکرٹری جنوب ایشیا آدم پال تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈگل زادہ نے ادا کئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آدم پال نے یوم مزدور کے پس منظر، تاریخی اہمیت اور مزدور تحریک کی موجودہ کیفیت میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ محنت کش متحد ہو جائیں تو کوئی طاقت نہیں جو ہمیں شکست دے سکے۔ دیگرمقررین میں ملک الیاس (تحصیل صدرٹیچریونین)،PTUDC کے صبغت وائیں اور لیبریونین لیڈر وارث شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شکاگوکے محنت کشوں نے جس جدوجہد کا آغاز اپنا خون بہا کر کیا تھا اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔