بہاولپور: یوم مئی پر مزدور جلسہ

| رپورٹ: جلیل منگلا |

مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے گلستان ٹیکسٹائل مِل میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور گلستان ٹیکسٹائل ورکر یو نین کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
16122_862216567181605_1488599943488684831_n  سٹیج سیکرٹری کے فرائض جلیل منگا نے ادا کئے جبکہ محنت کشوں سے خطاب کرتے ہو ئے گلستان ورکر یو ن
ین کے رہنما ساجد چنڑ نے کہا کہ مل مالکان جتنا ظلم و ستم کرلیں لیکن محنت کش اپنے حقوق کی جنگ سے پیچھے نہیں ہوں گے۔ سرمایہ دار مل بند کرنے کی جتنی دھمکیاں دے لیں ،ہمیں پتہ ہے جب تک مل منافع میں ہے وہ اسے بند نہیں کرینگے۔ یوم مئی صرف ایک دن نہیں بلکہ محنت کشوں کے انقلاب کی ایک تحریک کا نام ہے۔ واپڈا سے کا مریڈ نعیم اور ٹی ایم اے سے محمود مسیح نے کہا کہ ہم حکمرانوں سے اپنے لئے رہائشی کالونی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاسر ارشاد نے کہا کہ آج عالمی یوم مزدور پر حکمران طبقات مختلف این جی اوز کے ذریعے اور ریاستی سطح پر تقاریب کا انعقاد کرکے اس دن کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ یہ حکمران دوسری طرف محنت کشوں کی اپنی جدوجہد کے نتیجے میں حاصل کی گئی حاصلات کو چھیننے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عالمی مالیاتی زوال نے سرمایہ داری کی 11182262_862217183848210_706588511698885557_nتاریخی متروکیت کو عیاں کر دیا ہے، اس معاشی زوال کے گہرے اثرات محنت کشوں کی زندگیوں پر بھی پڑے ہیں۔ حکمران طبقات بحران سے نکلنے کیلئے محنت کشوں کا معیار زندگی مسلسل گرا رہے ہیں اور ان معاشی حملوں کے خلاف امریکہ سے لے کر یورپ او رافریقہ سے لے کر ایشیا تک محنت کش اور نوجوان بغاوتیں کر رہے ہیں۔ انقلابی سوشلزم کے نظریات آج پھر سے دنیا بھر میں محنت کش عوام کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ ان غیر معمولی حالات میں محنت کش طبقے کو منظم اور انقلابی نظریات سے مسلح کرنا تاریخی فریضہ ہے کیونکہ اسی صورت میں سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے سرمایہ داری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔