[رپورٹ: PTUDC سیالکوٹ]
سیا لکو ٹ میں بھی دیگر شہروں کی طرح عا لمی یوم مزدور انقلابی جوش و خروش سے منا یا گیا۔ PTUDC کے کا مریڈز کی طرف سے اس موقع پر’’دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جا ؤ‘‘ کے نعرے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد نوجوانوں اور موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کا آغا زپریس کلب سیالکوٹ سے ہوا اور ریلوے اسٹیشن پہنچ کر شرکا نے مہنگائی، نجکاری اور بیروزگاری کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ اسٹیشن سے ریلی علا مہ اقبال چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ جلسے سے کا مر یڈ ناصر بٹ اور کامریڈ وکٹر نے خطا ب کرتے ہوئے نواز لیگ حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقاتی بنیادوں پر متحد ہو کر ہی سامراج اور حکمران طبقے کے معاشی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔