سکھر میں محنت کشوں کا عالمی دن

[رپورٹ: احسن جعفری]
پوری دنیا کی طرح سکھر میں بھی یکم مئی 2013ء کو محنت کشوں کا عالمی دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مختلف مزدور تنظیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالیں اور جلسے کئے۔ ایک ریلی حرا میڈیکل کمپلیکس سکھر سے بھی نکالی گئی جس کا انعقاد پاک واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے کیا گیا تھاجس میں پاکستان موٹرورکس ایسوسی ایشن سکھر، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف سکھر، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ریلوے مزدور یونین، ایریگیشن یونین، CBA یونین پی ٹی سی ایل، اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین نے شرکت کی۔PTUDC کے کامریڈز ریلی میں پلے کارڈز کے ساتھ شریک ہوئے۔ ریلوے یونین کی جانب سے پروگرام کا انعقاد لوکو شیڈ روہڑی میں کیا گیا۔ شام میں اسی جگہ محفلِ موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔