ُPTUDC کے زیرِ اہتمام شیرِ بنگال لیبر کالونی میں یومِ مئی کے موقع پر ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام 3 بجے شروع ہوا ۔پروگرام کا آغاز کامریڈ غفار کے انقلابی ترانے سے ہوا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ آدم پال نے سر انجام دئیے۔سیمینار میں مختلف ٹریڈ یونینز نے شرکت کی ۔ ٹریڈ یونینزکے علاوہ مختلف طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی جن میں PSF,JKNSF,APPYA,BNTشامل ہیں۔جلسے میں محنت کش خواتین بھی موجود تھیں۔ مختلف مقررین نے سیمینار سے خطاب کیاجن میں BNTکے مرکزی آرگنائزر کامریڈ راشد خالد،JKNSF کے رہنما کامریڈ نعیم آکاش ،PSF پنجاب یونیورسٹی کے رہنما کامریڈ فاران ،پیپلز لائر فورم کے رہنما کامریڈ الیاس خان ،ایمکو ٹائلزایمپلائزیونین کے سیکرٹری جنرل ملک یوسف اعوان، مزدور رہنما چوہدری رشید،رستم سہراب فیکٹری کے مزدور رہنما رانا نعیم ،اور ڈاکٹر جاوید کوکھر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا پر محنت کشوں کی آواز بلند کرنے والے صحافی قاضی سعید اور فلسطین کی تحریک آزادی کے سرگرم کارکن محمد خالد نے بھی خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا میں ناکام ہو چکا ہے اور محنت کشوں کی حالت زار 1886 ء کے مزدوروں سے بھی بدتر ہو چکی ہے ۔یہ نظام اب انسانیت کے لئے زہر قاتل بن چکا ہے ۔لہٰذہ ہمیں تمام ٹریڈ یونینز کو منظم کرتے ہوئے اس نظام کے خاتمے کی جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا۔تمام مقررین نے شکا گو کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد اس وقت پورا ہو گا جب ہم اس سرمایہ دارنہ نظام کو اکھاڑ کر ایک نئے نظام کی بنیاد رکھیں گے۔کیونکہ اس نظام میں اب اتنی گنجائش نہیں کہ یہ انسانیت کا ایک بھی مسئلہ حل کر سکے ۔حکمران امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں اور محنت کش غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت کو روکنے کیلئے اس نظام کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے یہ تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں مزدورں نے سرخ پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی لیبر کالونی کے 1 نمبر گیٹ سے نکالی گئی اور ریلی کے شرکاء نے انقلابی نعرے بازی کرتے ہوئے۔جی ۔ٹی روڈ کو مخصو ص و قت کے لئے بلاک کر دیا۔ نوجوان اور مزدور بھر پور نعرے بازی کر رہے تھے ۔نعرے کچھ اس طرح تھے۔’’جب تک جنتا تنگ رہے گی ،جنگ رہے گی‘‘’’ آٹا مہنگا ہائے ہائے ،چینی مہنگی ہائے ہائے‘‘’’انقلاب انقلاب سوشلسٹ انقلاب‘‘ ’’کالی رات جاوے جاوے سوشلزم آوے آوے‘‘۔ریلی کااختتام کالونی کے گیٹ نمبر 2 پر ہوا۔ اور شیرِ بنگال کالونی کے مزدوروں نے اگلے یومِ مئی پر اس سے بھی بڑے جلسے اور ریلی کا عہد کیا۔