شمالی پنجاب میں یومِ مئی کی تقا ریب

یومِ مئی کے موقع پر شہدائے شکاگو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے راولپنڈی ، واہ کینٹ، اٹک اور فتح جنگ میں مختلف مقامات پر محنت کشوں اور نوجوانوں نے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا اور سرمایہ داری کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عظم کا اعادہ کیا۔

راولپنڈی
رپورٹ :راجہ عمران
راولپنڈی میں مجموعی طور پر یکم مئی کے حوالے سے دو تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔صبح 7بجے ریلوے لیبر یونین کے زیرِاہتمام ریلوے لوکوشیڈ راولپنڈی میں ’’شہدائے شکاگو ‘‘ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی۔مزدوروں سے خطاب کرنے والے راہنماؤں میں ملک سلیم رضا ، کامریڈراجہ عمران ، اعظم خان،کامریڈ چنگیزملک، سمیراگل(PPPشعبہ خواتین)شامل تھے ۔ تقریب کے اختتام پر ریلوے لوکوشیڈ سے لیاقت باغ تک ریلی نکالی گئی۔
پاکستام ورکرزفیڈریشن نادرن پنجاب کے زیرِ اہتمام یومِ مئی کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں جلسہ و ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں مزدورں اور مختلف ٹریڈیونینوں جن میں واپڈا ہائیڈرو یونین ، پی ٹی وی وکرز یونین، PWDایمپلائزیونین، ایپکا، ریلوے ورکرز یونین، زرعی ترقیاتی بینک یونین، اری گیشن لیبر یونین شامل ہیں۔جلسہ میں PTUDCکے کامریڈز نے شرکت کی اور اسٹال لگایاگیا جس سے پیپر اور کتابیں سیل کی گئیں۔تقریب کے بعد پریس کلب سے موتی محل چوک تک ریلی نکالی گئی۔

واہ کینٹ
رپورٹ :ثاقب زین
یوم مئی کے حوالے سے واہ کینٹ میں P.O.F میں ورک مین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت P.O.F ورک مین ایسوسی ایشن کے صدر طارق بٹ نے کی اور مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر تھے ۔یکم مئی کے اس پرگرام میں PTUDC کامریڈز نے بھرپور شرکت کی اس پروگرام میں لیف لیٹس تقسیم کئے گئے۔ اور جلسہ کے شرکا میں پرچہ سیل کیا گیا۔

اٹک
رپورٹ :امان اللہ
PWDاور PTUDCکے زیرِ اہتمام ’’شہدائے شکاگو‘‘کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جلسہ و ریلی کا انعقاد کیا گیاجلسہ سے خطاب کرنے والے مقررین میں رانا فیصل، صدیق انگارا، اول خان، منظور ایسی، امدا د اعوان، راجہ ظریف، ریاض بھٹی، کامریڈ شیرجان اور کامریڈ پرویز ملک شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر زیارت پارک سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔

فتح جنگ
رپورٹ :عبدالمالک
مزدور وں کے عالمی دن کے موقع پر PTUDCکے زیرِ اہتمام اٹک چوک سے مین چوک تک سینکڑوں مزدوروں کے ہمراہ ریلی نکالی گئی۔ جس میں واپڈا، OGDCL، PTCL، NHA، تحصیل بار فتح جنگ اور PPP کے مزدوروں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ریلی سے کامریڈعبدالمالک، امیر بلوچ، ندیم خان ، غلام مصطفی، ظہیر خان، کامریڈ مختاراور کامریڈ احمد حسن نے خطاب کیا۔