خیرپور میں یوم مئی کی تقریب

رپورٹ:کامریڈ فراز:-
27اپریل سے خیرپور میرس میں فرقہ وارانہ فسادات، جلاؤ، گھیراؤ اور تین دن تک کرفیو ہونے کے باوجود 30 اپریل کو شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرنے کے لیے پھول باغ خیرپور میں پی ٹی یو ڈی سی اور یونائٹیڈ لیبر فیڈریشن کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں تقریبا 800سے زائد محنت کشوں نے شرکت کر کے فرقہ واریت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جلسے کی صدارت کامریڈ پارس جان نے کی اور کامریڈ شہباز پھلپوٹو، کامریڈ امجد لاشاری، اعجاز عباسی(پی ٹی یوڈی سی)، ڈینیج ڈویژن کے جنرل سیکریٹری دین محمد شاہ، ٹیوب ویل ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غلام اصغر مقول اور مختیار خمیسانی مہمان خاص تھے۔ فیاض نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے اور جلسہ سے کامریڈ پارس جان، شہباز پھلپوٹو، اعجاز عباسی، امجد لاشاری کامریڈ اختیار اور دوسروں نے خطاب کیا۔پروگرام کے آخر میں موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی جس میں گلوکاروں نے انقلابی گیت پیش کیے۔