ڈسکہ میں یومِ مئی کی ریلی

رپورٹ: نوید گورسی:-
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDCاور پیپلز پارٹی ورکرز ایکشن کمیٹی ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم مئی کے سلسلے میں ڈسکہ میں ریسٹ ہاؤ س چوک تا فوراہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں محنت کشوں، پیپلز پارٹی کے کارکنان، نوجوانوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی شرکاء نے انقلابی نعرہ بازی کرتے ہوئے سوشلسٹ انقلاب کے فلک بوس نعرے لگائے جنہیں عوام میں بہت پذیرائی ملی ا ور لوگوں نے ریلی کی حمایت کی۔ فوارہ چوک پر پہنچ کر ریلی ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ڈسکہ کے صدر ناصر بٹ نے موجوہ حکومت کی سامراجی پالیسیوں کی مذ مت کی اورکہا کہ موجودہ نظام میں محنت کشوں کے لئے کچھ نہیں ہے بلکہ ان سے سب کچھ چھینا جارہا ہے اس کا واحد حل سوشلسٹ انقلاب ہے جسکی خاطر ہم لڑے گے۔ ڈاکٹر ظہیر الحسن رہنما پیپلز پارٹی و ٹکٹ ہولڈر NA-113نے ریلی کے مطالبات کو پسند کیا اور ہر فورم پر سوشلسٹ موقف کی حمایت کا یقین دلایا۔ PTUDCکے کامریڈ عمر شاہد نے تمام شرکاء کا شکریہ اد ا کیا اور سوشلسٹ انقلاب تک ناقابل مصالحت جدوجہد کا عہد کیاجس کے بعد شرکاء پر امن منتشر ہو گئے۔ دیگر شرکاء میں پیپلز پارٹی ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر کامریڈ نوید گورسی، PTUDCتحصیل ڈسکہ کے صدر آصف بٹ، پیپلز لیبر بیورو تحصیل ڈسکہ کے صدر شفیع معظم، پیپلز پارٹی ڈسکہ کے صدر و ٹکٹ ہولڈر PP-130ذوالفقار سیالوی، پیپلز یوتھ بیورو ڈسکہ کے صدر شہزاد اورانقلابی نوجوان محاذ ڈینگہ کے کامریڈ اویس افضل شامل تھے۔