رپورٹ:کامریڈ سید عدنان ہاشمی:-
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین ،واپڈا ہائیڈرو یونین ،الفاروق اوپن اسکاؤٹ گروپ نے مشترکہ طور پر یوم مئی کے پروگرام کا انعقاد چھوترام سکول کے ہال میں کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عابد خان نے اداکئے صدر جلسہ (ر)پرنسپل اور ماہر تعلیم ممتاز خان نیازی تھے جبکہ مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سجاد خان زرگر تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے PTUDCکے ڈویژنل صدر کامریڈبخت نیاز خان سکندری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 18ویں صدی میں جب یورپ میں صنعتی انقلاب برپا ہوا ور جاگیردارانہ نظام اپنے اختتا م کو پہنچاتو یورپ اور دیگر ممالک میں مزدوروں کیساتھ ساتھ سرمایہ داروں کوریاست اور مذہبی رہنما کی بھی ضرورت پڑی کیونکہ ریاست نے مزدوروں کے لیے قوانین بنائے اور مذہبی رہنما یعنی کلیسا ان مزدوروں کو مطمئن کرتا۔سب سے پہلے 1824ء میں پھر 1842ء میں اور اخر میں سب سے پہلے باقاعدہ طور پر بیکری کے مزدوروں نے یونین سازی کی اور یونین بنائی اور اس طرح شکاگو کے مزدوروں نے باقاعدہ طور پر تحریک شروع کی جو کامیابی سے ہمکنار ہو کر اوقات کار میں تبدیلی لا کر 24گھنٹے کو 3حصوں میں تقسیم کیا 8گھنٹے کام ،8گھنٹے آرام اور 8گھنٹے اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کا طریقہ کار واضح کیا مگر اس جدوجہد کے نتیجے میں ان پر گولیا ں چلائی گئیں انکو پھانسیاں دی گئیں مگر تاریخ آج بھی انکو یاد کر تی ہے۔ سب سے پہلے یوم مئی کو باقاعدہ طور پر منانے کا اعلان 1889ء میں دوسری انٹرنیشنل میں فریڈرک اینگلز کی موجودگی میں ہوا ۔
تقریب سے غلام دیاز خان سکندری چیئرمین ورکرز فیڈریشن بنوں ڈویژن ،ولی محمد خان ضلعی صدرPTUDC،عمر زاد خان صدر ورکر یونین ٹاؤن ٹوبنوں ،دوست محمدخان دوست صدر ملگری استاذان ضلع بنوں ،جان محمد خان جنرل سیکرٹری PLB،دلفراز جہاں جنرل سیکرٹری الفاروق اوپن اسکاؤٹ گروپ ،اجیت بہادر صوبائی صدر اقلیتی رابطہ پارٹی KPK جنہوں نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب بھی کیا سلمان خان چوہدری سیکرٹری اطلاعات پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلع بنوں بھی تقریب میں موجود تھے ۔تقریب سے الفاروق اوپن اسکاؤٹ گروپ کے چیئرمین ممتاز صحافی عبدالسلام بیتاب نے بھی مزدوروں کے حقوق پر روشنی ڈالی تقریب میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی طرف سے پروفیسر محب خان وزیر نے جدلیاتی مادیت پر روشنی ڈالی ۔ تقریب سے مہمان خصوصی سجاد خان زرگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ دور میں امیر امیر سے امیر تر ہو تا جا رہا ہے اور غریب مزیدغریب تر ہو رہا ہے لہذا ہم نے اس سماج کو بدلنا ہو گا اور مزدوروں کے حقوق کے لئے لڑنا ہو گا اور یہی ہماری آخری لڑائی ہو گی۔ تقریب سے صدر جلسہ ممتاز خان نیازی نے کہا کہ آج ہم یوم مزدور منا رہے ہیں مگر مزدوروں کو اپنے حقوق کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ مزدوروں کی شعوری سطح اجاگر کریں۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں مزدور وں نے شرکت کی اور PTUDC کیساتھ اپنے تعاون کا یقین دلایا . ۔