راولاکوٹ میں مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: کاشف رشید |

مورخہ 24 جون کو راولاکوٹ میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کا واحد سیشن لینن کی کتاب ’’بائیں بازو کا کمیونزم: ایک طفلانہ بیماری‘‘ پر مبنی تھا جس پر لیڈآف خلیل بابر نے دی جبکہ سکول کو چیئرکاشف رشید نے کیا۔ لیڈآف میں خلیل بابر نے انقلابی پارٹی کی تعمیر پر تفصیلاًبات کی اور پارٹی کی تعمیر کے دوران سر اٹھانے والے مختلف رجحانات جن میں اصلاح پسندی، موقع پرستی، مہم جوئی وغیرہ شامل ہیں، ان سے نمٹنے کے بالشویک طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ بشارت علی خان، واجد علی خان، بلال امین، التمش تصدق نے سوالات کی روشنی میں بحث کو آگے بڑھایا۔ سکول کا سم اپ حلیم ساجد نے کیا۔ سکول کا باقاعدہ اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔