مظفرآباد میں مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: دلاور راٹھور

مورخہ 02 جون 2018ء کو مظفرآباد طبقاتی جدوجہد کے دفتر میں ’’قومی سوال کیا ہے؟‘‘ کے عنوان سے مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کو چیئر خواجہ مجتبیٰ نے کیا اور لیڈ آف باسط ارشاد باغی نے دی۔ باسط نے مارکسی استادوں بالخصوص لینن کے قومی سوال پر موقف کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ہم مارکسٹ قوموں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہیں وہاں پر ہم مظلوم قوموں کے محنت کش طبقے کی بین الاقوامی یکجہتی کے لئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ آج سرمایہ داری کے زوال کے عہد میں قومی مسئلے کا حل صرف سوشلسٹ انقلاب کیساتھ جڑا ہوا ہے جس پر لیون ٹراٹسکی کا نظریہ مسلسل انقلاب تفصیلی روشنی ڈالتا ہے۔ راشد شیخ، طارق چغتائی، امجد بٹ شعلہ اور مروت راٹھور نے بھی بحث میں حصہ لیا اور نوید اسحاق نے سوالات کی روشنی میں سکول کا سم اپ کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔