مظفر آباد میں مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: باسط ارشاد باغی

مورخہ 26 مئی2018ء کو مظفرآباد طبقاتی جدوجہد آفس میں دن گیارہ بجے یک نکاتی ایجنڈا ’’سوشلزم کیا ہے‘‘ کے عنوان سے مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ اسکول کو چیئر مروت راٹھور نے کیا اور لیڈ آف طارق چغتائی نے دی۔کامریڈ نے موضوع پر بات کرتے ہوئے قدیم غیر طبقاتی اور طبقاتی سماجوں اور ان کے اندر پیداوار، ذرائع پیدوار، پیدواری قوتوں، پیداوری رشتوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سوشلزم کی سائنسی بنیادوں پر وضاحت کی اور کہا کہ سوشلزم ہی وہ واحد نظام ہے جس کے ذریعے انسان اس طبقاتی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہوئے انسانی سماج اور ذرائع پیدوار کو ترقی کی اس نہج تک لے جائے گا جہاں بھوک،غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور اس طرح کے دیگر ایشوز سے نا آشنا ہو کر کائنات کی مسلسل دریافت اور اس کے اسرار کا انکشاف کرے گا۔ نوید اسحاق، اویس علی، باسط باغی، فیصل راٹھور اور خواجہ مجتبیٰ نے بھی موضوع پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور راشد شیخ نے سوالات کی روشنی میں اسکول کا سم اپ کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر اسکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔