مظفر آباد میں مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: JKNSF مظفرآباد

مورخہ 04 اکتوبر 2017ء بروز بدھ شام 4 بجے مظفرآباد میں مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول ایک ہی سیشن پر مبنی تھا جس کا موضوع ’تاریخی مادیت‘ تھا۔ سیشن کو چیئر کامریڈ باسط باغی نے کیا جبکہ کامریڈ نجیب نے موضوع پر بحث کا آغاز کیا۔ کامریڈ نے اپنی بحث میں انسانی سماج کے مختلف مراحل کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور تک کے تاریخی سفر اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کو بیان کیا۔ نوید اسحاق، مروت راٹھور، اویس علی، فیصل راٹھور اور دلاور راٹھور نے بھی بحث میں حصہ لیا اور سوالات کی روشنی میں راشد شیخ نے سم اپ کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔