مظفر آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: عمران شفیع |

مورخہ 19 نومبر 2016ء کو مظفرآباد میں مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ اسکول ایک ہی سیشن پر مشتمل تھا جس کا ایجنڈا ’’برصغیر کی تقسیم اور کشمیر کی موجودہ صورتحال‘‘ تھا۔ سیشن کو چیئر عامر سہیل نے کیا اور مجتبیٰ خواجہ نے لیڈ آف دی۔ انہوں نے برصغیر کی تقسیم کی وجوہات اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل بات رکھی۔ لیڈ آف کے بعد سوالات ہوئے اور کامریڈ عاصم، عدیل، عمران شفیع، مروت راٹھور، اویس علی اور خواجہ جمیل نے ایجنڈے پر جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ حسنین نے انقلابی ترانہ پیش کیا اور نوید اسحاق نے سوالات کی روشنی میں اسکول کا سم اپ کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر اسکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔