میرپور بٹھورو میں ایک روزہ مارکسی اسکول

| رپورٹ: واجد زئنور |

5 فروری 2016ء بروز جمعہ پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے شہید شاہ عنایت پریس کلب میرپور بٹھورو میں ایک روزہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔
اسکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مبنی تھا جس میں ’’قومی سوال اور مارکسی بین القوامیت‘‘ اور ’’مارکسزم کیا ہے‘‘ شامل تھے۔ پہلے سیشن کو کامریڈ واجد زئنور نے چیئر کیا، قومی سوال اور مارکسی بین القوامیت پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے جبار زئنور نے موجودہ عہد میں قومی سوال اور سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے اس کے حل پر روشنی ڈالی۔ سکندر زئنور اور نبی سوہو نے بحث کو آگے بڑھایا جبکہ سیشن کو سم اپ راہول نے کیا۔

Marxist School in Bathoroدوسرے سیشن کو صدام خاصخیلی نے چیئرکیا، ونود کمار نے مارکسزم کے بنیادی فلسفے، نظریات اور آج کے عہد میں اس کی اہمیت پر بات رکھی۔ بحث میں نبی سوہو نے بھی حصہ لیا جبکہ اصغر میمن نے انقلابی شاعری پڑھ کر سنائی۔ونود نے بحث کو سمیٹتے ہوئے سیشن کا سم اپ کیا جس کے بعد انٹرنیشنل گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔