کے این شاہ میں ایک روزہ مارکسی اسکول

| رپورٹ: کامریڈ رمیز |

مورخہ 22 جنوری2017ء کو کے این شاہ میں ایک روز ہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا جو دو موضوعات پر مشتمل تھا۔ پہلا موضوع ’عالمی و ملکی تناظر‘ تھا جس کو کامریڈ رشید نے چیئرکیا۔ اس پر تفصیلی بحث کا آغاز ماجد نے کیا جس میں انہوں نے امریکی الیکشن اور ٹرمپ کی حلف برداری ،مشرق وسطیٰ اور یورپ کی صورتحال اور پاکستان کے مجموعی سیاسی اور معاشی تناظر پر روشنی ڈالی۔ سہیل، عیسیٰ اور میہڑ شہر سے وقار نے بحث کو آگے بڑھایا اور سوالات کے جوابات کامریڈ انور پنہور نے سیشن کا سم اپ کرتے ہوئے دئیے۔
دوسرا موضوع ’بائیں بازو کا کمیونزم: ایک طفلانہ بیماری‘ تھا جس کو چیئر حفیظ سومرو نے کیا جب کہ لیڈآف میں آصف لاکھیر نے بالشویک پارٹی کی تعمیر کے تناظر میں لینن کی اس کتاب کی اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے تفصیل سے لینن کی وضع کردہ تنظیمی حکمت عملیوں کو بیان کیا کہ کس طرح کے مسائل بالشویک پارٹی کو درپیش ہوئے اور کس طرح ان سے لڑکر ایک انقلابی پارٹی تعمیر کی گئی جس نے تاریخ کا عظیم ترین انقلاب کردکھایا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی لینن ازم ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان سمیت پوری دنیا میں سوشلسٹ انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ اعجاز ببر اور عیسیٰ نے بحث کو آگے بڑھایا جب کہ اس سیشن اور مجموعی طور پر سکول کا سم اپ اعجاز بگھیو نے کیا۔ انٹرنیشنل گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔