کھائیگلہ میں مارکسی سکول کا انعقاد

| رپورٹ: سعید خان |

مورخہ 22 جون 2016ء کو کھائیگلہ میں ایک سیشن پر مشتمل ایریا مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کا ایجنڈا ”بائیں بازو کا کمیونزم:ایک طفلانہ بیماری“ تھا۔ سیشن کو چیئر کامریڈ ریاض بلوچ نے کیا جبکہ لیڈآف دانیال عارف نے دی۔ دانیال نے لیڈ آف میں بالشویزم کا تاریخی پس منظر اور بالشویک پارٹی کی تعمیر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالشویک پارٹی کے طریقہ کار اور انقلابیوں کو ایک انقلابی لڑائی کے دوران پیش آنے والے مختلف چیلنجز اور ان کے خلاف لینن اسٹ طریقہ کا ر پر تفصیلی بات رکھی۔ لیڈ آف کے بعد شہزاد ایوب، ابرار لطیف، طارق خان، وقاص بشیر اور حلیم ساجد نے سوالات کی روشنی میں بحث کو آگے بڑھایا۔ آخر میں دانیال عارف نے بحث کو سمیٹا۔ سکول کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔