فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول

[رپورٹ: اخترمنیر]
سکول 18 جنوری بروزاتوار سہ پہر3بجے، اکبرآبادمیں منعقدہوا جس کا ایجنڈاپاکستان تناظرتھا۔ لیڈآف عمررشید کی تھی اورسیشن کو چیئراخترمنیرنے کیا۔ عمر نے اپنی لیڈآف میں پاکستان کے جنم کی وجوہات، پس منظر، 68-69ء کی انقلابی تحریک اور 2007ء میں بینظیرکی پاکستان واپسی سے ہلاکت تک کے حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کئی مواقع تھے جب انقلابی پارٹی ہوتی توایک کامیاب سوشلسٹ انقلاب برپا کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے تاریخی پس منظر کے بعد پاکستان کی نیم مردہ معیشت، توانائی کے بحران اور اس کے سیاسی مضمرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جنم سے لے کرآج  تک ایک ناکام سرمایہ دارانہ ریاست ثابت ہوئی ہے اور عوام کاایک مسئلہ بھی حل نہیں کرسکی، وقت گزرنے کے ساتھ ریاست کے معاشی وعسکری جبر میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ لیڈآف کے بعد حاضرین نے سوالات نوٹ کروائے۔ اشرف کھوکھر، صفدرالحق، ساجدگھمن، مجاہد پاشا، ذولقرنین حیدر، رضوان اختر، بابوولیم روز، اسلم سیف، نجف خاں،عثمان،عصمت اورڈاکٹررابعہ نے بحث کو آگے بڑھایا جس کے بعد سوالات کی روشنی میں عمررشید نے سیشن کاسم آپ کیا۔