[رپورٹ:کامریڈعثمان]
23 مئی کوعاصم ٹاؤن فیصل آباد میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کاموضوع ’’پاکستان میں 1968-69ء کاسوشلسٹ انقلاب‘‘ تھا۔ سکول کو چیئرکامریڈ رضوان نے کیا اورلیڈ آف کامریڈ مجاہد نے دی۔ کامریڈ نے تفصیل سے 1968-69ء کی انقلابی تحریک کے پس منظر، وجوہات اورعروج وزوال پرروشنی ڈالی۔لیڈ آف اور سوالات کے بعد کامریڈ نجف خاں، عمررشید، بابوولیم روز، بھٹہ مزدورلیڈررؤف انصاری، پیپلز پارٹی کے رہنما رانا نعیم دستگیراورمحترمہ منظوراں ناز، ارتقا قادراورکامریڈصفدرنے بحث میں حصہ لیا۔بحث کوسمیٹتے ہوئے کامریڈ مجاہد نے پاکستان میں سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب کی کامیابی کے لئے بالشویک پارٹی کی تعمیروتشکیل کی ضرورت پرزوردیا۔سکول میں 30 کامریڈز نے شرکت کی تھی۔