| رپورٹ: رمیز |
مورخہ 22 جنوری 2017ء کو دادو میں ایک روز ہ مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا جس میں تین موضوعات زیر بحث آئے۔ پہلا موضوع ’شرح منافع میں گراوٹ کا رجحان‘ تھا جسے راشد زؤنرنے لیڈآف کیا۔ اس سیشن کو چیئر کامریڈ منیر نے کیا جب کہ حنیف مصرانی نے بحث میں مزید اضافہ کیا اور صدام خاصخیلی نے سیشن کو سم اپ کیا۔ دوسرا موضوع ’غیر ہموار اور مشترک ارتقا‘ تھا۔ اس سیشن کو چیئر زاہد نے کیا جبکہ سجاد جمالی نے بحث کا آغاز کیا، مختلف ساتھیوں کے اظہار خیال کے بعد کاشف نے سیشن کو سم اپ کیا۔تیسرا موضوع ’جمہور ی مرکزیت‘ تھا جسے رمیز مصرانی نے لیڈ آف کیا۔ اس سیشن کو چیئر راحیل نے کیا اور سم اپ حنیف مصرانی نے کیا۔ آخرمیں امین جمالی نے سکول کا سم اپ کیا او ر مزدوروں کا انٹرنیشنل گیت گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔