[رپورٹ: PTUDC لودھراں]
یوم مئی کے موقع پر لودھراں میں پا کستان ٹریڈ یو نین ڈیفنس کمپئین (PTUDC)، ورکر یو نین سلور لائن ملز، عوامی ورکر پا رٹی اور ریلوے ورکر یو نین کے سینکڑوں محنت کشوں، کسانوں، اور طلبہ ور خواتین نے سپر چوک لو دھراں سے پریس کلب تک مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت نورالحسن گجر اور دوسرے مزدور رہنماؤں نے کی۔ گیتوں اور انقلا بی نعروں کی گونج میں ریڑھی بان اور رکشے والے یک جہتی کیلئے ہاتھ ہلا کر ریلی کے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ دیہاڑی دار مزدوروں کی بڑی تعداد بھی اپنے طور پر ریلی میں شریک ہوگئی۔ لودھراں میں پہلی بار یکم مئی کے حوالے سے اتنی بڑی اور کا میاب ریلی کا انعقاد ہوا ہے۔
کا مریڈ نورالحسن نے ریلی سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ اس ملک کے محنت کشوں نے 1968-69ء میں عظیم انقلابی تحریک برپا کی تھی اور آج ان انقلابی روایات کو پھر سے دہرائے جانے کی ضرورت ہے۔ محنت کش، کسان اور مزدور دولت کا اصل وارث ہے کیو نکہ وہی دولت پیدا کرتا ہے اور اس دنیا کا سسٹم چلاتا ہے، آج لوٹ مار کی انتہا ہو چکی ہے، حکمرانوں نے مہنگائی میں اضافہ ناقابل برداشت اضافہ کردیا ہے، کئی کروڑ لوگ خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اس سرمایہ دارانہ نظام کو اکھاڑے بغیر بہتر زندگی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ عوامی ورکر پارٹی کے رہنما مہر وقار حسین، ورکر یو نین سلور لائن کے صدر جاوید بلوچ، کا مریڈ قیوم زاہد، کسان اتحاد کے رہنما شیخ دلدار حسین اور ریلوے ورکر یو نین کے ڈویژنل آرگنائزر استجاب خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پوری دنیا میں سر مایہ داری انسانوں کو برباد کرتی چلی جارہی ہے، ان حالات میں انسانی رشتوں میں سرمائے کا زہر گھل چکا ہے، ملکیت اور جائیداد وں نے خاندانی رشتوں کو اوپر سے لیکر نیچے تک زہرآلود کردیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ آج منافع، شرح منافع اور ذاتی ملکیت سے پاک ایک سوشلسٹ نظام ہی انسانیت کے تمام تر معاشی و اقتصادی مسائل کا حل ہے۔ ریلی کے اختتام پر تمام شرکا انقلابی نعرے لگاتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔