کے این شاہ: کارل مارکس کی زندگی اور افکار پر لیکچر پروگرام کا انعقاد

رپورٹ: کامریڈ ماجد بگھیو

مورخہ 17 جون 2018ء کو بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) اور انقلابی طلبہ محاذ (RSF) کی جانب سے خیرپورناتھن شاہ میں کارل مارکس کی زندگی اور افکار پر ایک لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے سعید خاصخیلی نے جامع انداز میں کارل مارکس کے نوجوانی سے لیکر مرتے دم تک کے انقلابی افکار اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ کامریڈ نے ان سارے فلسفیوں کے فلسفے پر بھی بات کی جن پر کارل مارکس نے بے رحم تنقید کی۔ موضوع پر مزید بات کرنے والوں میں کراچی سے کامریڈ ماجد میمن، اعجاز بگھیو اور کامریڈ انور پنہور شامل تھے۔ شرکا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انور پنہور نے ساری بحث کو سمیٹا۔