رپورٹ: عامر لطیف
عباس پلازہ کوٹ ادو میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن (PTUDC) کے زیر اہتمام لیکچر منعقد کیا گیا۔
برصغیر کے عظیم انقلابی نو جوان بھگت سنگھ اور اسکے ساتھیوں کی ناقابلِ فراموش جدوجہد، جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کامریڈ علی اکبر، ندیم پاشا ایڈوْکیٹ، نعیم چشتی، قاسم شہزاد، مدثر رسول واصف، شفقت بلوچ، عامر علی، یونس شاکر، اکرم خان، فضل گورمانی، عارف چانڈیو اور عامر لطیف نے کہا کہ ان انقلابی نوجوانوں نے بر صغیر کے محنت کش طبقے کی نجات کیلئے انقلابی جدوجہد کی عظیم مثال قائم کی۔ رنگ و نسل اور مذہب کے تعصبات سے بالاتر ہو کر انہوں نے طبقاتی بنیادوں پر انگریز سامراج کے نظام سرمایہ داری کے خلاف لڑائی کی اور زندگی کی آخری سانسوں تک انقلاب کا پرچم سربلند رکھا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایک سوشلسٹ برصغیر اور سوشلسٹ عالمی انقلاب ہی مظلوم قومیتوں، اقلیتوں اور محنت کشوں کو حقیقی آزادی اور آسودگی دے سکتا ہے جس کے لئے جدوجہد کو پوری جانفشانی سے آگے بڑھانا ہوگا۔