کے این شاہ: بھگت سنگھ شہید کی برسی پر لیکچر

رپورٹ: خالد کھونہارو

مورخہ 23 مارچ 2017ء کو شہید بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں سکھ دیو اور راج گرو کی برسی کے موقع پر بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کی جانب سے کے این شاہ میں لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کو چیئر کامریڈ سہیل چانڈیو نے کیا جب کہ ماجد بگھیو نے برصغیر کے سیاسی حالات اور برطانوی سامراج کے خلاف بھگت سنگھ کی انقلابی جدوجہد پر تفصیل سے بات رکھی۔ کامریڈ عیسیٰ چانڈیو، کاشف ملاح ، بلاول بھرگڑی، رشید بگھیو، آصف لاکھیر نے بھی بحث میں حصہ لیا اور اعجاز بگھیو نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بحث کو سمیٹا۔ انٹرنیشنل گا کر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔