دادو: بھگت سنگھ کی برسی پر لیکچر کا انعقاد

رپورٹ: کامریڈ حفیظ

23 مارچ کو دادو میں بھگت سنگھ اور ان کے ساتھی راج گرو اور سکھ دیو کی برسی پر بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کے زہر اہتمام لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کو چیئر کامریڈ سجاد جمالی نے کیا جبکہ صدام خاصخیلی نے بھگت سنگھ کی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ بھگت سنگھ کی جدوجہد کو صرف قومی آزادی کی جدوجہد کا رنگ دیتا آیا ہے، وہ سامراج کے خلاف جنم لینے والی طبقاتی تحریکوں کو ہمیشہ پوشیدہ رکھتے آئے ہیں، بھگت سنگھ کے نظریاتی ارتقا اور جن نتائج پر وہ اپنی جدوجہد کے دوران پہنچا تھا اُن سے آج کی نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھگت سنگھ کی سیاسی جدوجہد پر تفصیل سے بات رکھی۔ حفیظ جمالی، راشد زؤنر، غلام رسول سومرو اور رمیز مصرانی نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ صدام نے بحث کو سوالات کی روشنی میں سمیٹا۔ آخر میں مزدوروں کا عالمی گیت گاکر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔