| رپورٹ: سرفراز احمد |
مورخہ 8 نومبر کو اسلام آباد میں ’بالشویک انقلاب اور موجودہ حالات سے اسکی مطابقت‘ کے موضوع پرایک لیکچر کا انعقاد پروگریسو یوتھ الائنس (PYA) کی جانب سے کیا گیا۔
سرفرار نے چیئر کے فرائض سر انجام دیے اور اویس قرنی نے پچھلی صدی کے اس عظیم انقلاب کا پس منظر بیان کیا اور اس میں لینن اور ٹراٹسکی کے کردارکی وضاحت کی۔ انہوں نے ان عوامل کی بھی نشاندہی کی جس کی وجہ سے اس عظیم انقلاب کی راہیں ہموار ہوئیں اور لینن کے مشہور زمانہ اپریل تھیسس کی وضاحت بھی کی۔ انہوں نے بالشویک انقلاب کی حاصلات، سٹالنزم کے ابھار اور سوویت یونین کے انہدام کی وجوہات کا بھی تذکرہ کیا۔ اس کے بعدعالمی تناظر کے ساتھ بالشویک انقلاب کی مطابقت اور پوری دنیا میں طلبہ تحریکوں پر بات رکھتے ہوئے واضح کیا کہ کس طرح بالشویک انقلاب سے سیکھتے ہوئے پاکستان، ایشیا اور پوری دنیا میں سوشلزم کی طرف بڑھا جا سکتا ہے۔عمر، احمرعلی اور اسد خان نے بحث کو آگے بڑھایا۔ ظفر اللہ نے سوالات کی روشنی میں لیکچر کو سم اپ کیا جس کے بعد محنت کشوں کا عالمی ترانہ گایا گیا۔