رپورٹ: کامریڈ فضل قادر:-
تین مئی کو ریلوے کالونی پشاور میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیرِ اہتمام انقلابی لیبر سیمینا ر بعنوان؛’’یومِ مئی 1886 ء اور آج کی محنت کش تحریک‘‘ منعقد کیا گیا۔ PTUDC پختونخوا کے صوبائی صدر فرہاد خان کی زیرِ صدارت اس سیمینار میں جی ۔پی۔او سے مزدور رہنما مدد خان، ملک وقار، واپڈا سے غنی الرحمان، مزدور بار انڈسٹریل اسٹیٹ اور پیپلز لیبر فیڈریشن کے شیر عالم، ریلوے ورکرز ونین کے سید اشفاق حسین شاہ، ریلوے کیرج زون جنرل سیکرٹری کامریڈ ارشد، ریلوے انجنئیرنگ کے محمد علی، نادرا کے عابد علی اور سلیم شیرپاؤ، فرٹیلزائزر کے اعجاز مہمند BNT کے ارشد خان مہمند، نعمان خان، رضوان خان، مہمند ماربل کے ارشد مہمند، رکشہ یونین کے حاجی مراد خان، عوامی پارٹی پاکستان کے شہاب الدین خٹک، شکیل وحید اللہ سمیت بہت سے ترقی پسند ساتھیوں نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری کامریڈ ابو عبدللہ اور PTUDC پختونخوا کے پریس سیکرٹری نے سر انجام دی۔سیمینا ر کے انتظامات میں کامریڈ فرمان اللہ، سبز علی، فرہاد خان، ارشد خان اور کامریڈ فضل قادر نے محنت کر کے انعقاد کو یقینی بنایا۔اس کے علاوہ کوہا ٹ سے YFIS کے رہنما کامریڈسلمان، کامریڈ صدیق جبکہ ملاکنڈ سے عمران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے مزدور قائدین نے PTUDC پلیٹ فارم سے نجکاری کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا۔ اس کے علاوہ ایسے انقلابی سیمینار ز دیگر شہروں میں منعقد کرنے کا ہدف بھی لیا ۔تمام مقررین نے سرمایہ دارانہ نظام کی لوٹ مار اور استحصال کے جلاف جدوجہد اور محنت کش طبقے کی اپنی قیادت تیار کرنے کے لئے اتحاد کے راستے پر عمل پیرا ہونے کا اظہار کیا۔سیمینار کے آخر میں صوبائی صدر فرہاد خان نے آئندہ سیمینار مردان میں رکھنے اور پشاور میں ہر سال تین مئی کو سیمینارکا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام محنت کشوں سے ان کی خوشیاں اور سکون چھین چکاہے۔ اسی لئے محنت کشوں کو قومی اور مذہبی تعصب سے بالاتر ہو کر طبقاتی تحریک میں متحد اور منظم ہو کر لڑا کا جدوجہد کا راستہ اپنانا ہو گا۔ ریلوے کوارٹرز پر ہاوس رینٹ کے ساتھ پانچ فیصد ظالمانہ کٹوتی کے خلاف عملی اور درست اقدام کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔اس انقلابی سیمینار کے اثرات پشاور کی سیاست پر دیرتک مرتب ہوں گے اور آنے والے حالات میں پشاور سمیت صوبہ بھر میں مزدوروں کی PTUDC کے انقلابی فلسفہ اور طبقاتی جدو جہد اور سوشلسٹ انقلاب کے لئے آگاہ کرنے اور انہیں منظم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔