[رپورٹ: کامریڈ ذیشان حیدر]
5 اکتوبر کو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی مرکزی قیادت نے لیہ کا دورہ کیا جہاں مختلف مزدور تنظیموں نے ان کا استقبال کیا اور ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ PTUDC کے چیئرمین ریاض حسین لنڈ بلوچ، مرکزی آرگنائزر راشد خالد، وائس چیئرمین کامریڈ چنگیز اور کوٹ ادو سے کامریڈ علی اکبر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں جن یونینز اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ان میں آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) کے رانا محمد افضل، جنرل سیکرٹری الہی بخش جوتہ، واپڈا یونین کے راہنمامحمد سلیم اختر، توصیف خان، پنجاب ٹیچر ایسوسی ایشن کے چیئر مین منظور درانی، پیرا میڈیکل سٹاف یونین سے ارشاد رسول، ٹیوٹا ایمپلائز کے صدر سلیم ناصر، سو ئی گیس ایمپلائز یونین کے ناصر عباس جعفری، لائیو سٹاک یونین ضلع لیہ سے راؤ عبدالقدیر، زرعی انجینئرنگ کے عہدیداران غلام مصطفیٰ مہر، ظفر اقبال، ملک غلام یاسین، محکمہ تعلیم (ایپکا) کے منظور حسین بھٹہ، محمد زمان دھول، عبدالرشید اور عنصر عباس، نائب صدر ایپکامحمد محمود گجر، چیئرمین ورکرز یونین یونائیٹڈ بنک لمیٹڈطاہر محمود خان، پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ضلع لیہ کے طلحہ زید خان، انجمن تاجران کے عہدیداران سابقہ کونسلر محمد قیصر انصاری، ریلوے ورکرز کے میاں امداد حسین لیکھی سرائی، صابر مصطفیٰ صدر ایجوکیشن یونٹ (ایپکا)نجم اللہ خان سینئر نائب صدر (ایپکا)، ٹیکنیکل کالج لیہ سے غلام فرید جوتہ، جنرل سیکرٹری محکمہ تعلیم ایپکاحاجی ذیشان حسین ملک، صدر انجینئرنگ ویلفیئر ضلع لیہ مہر ظفر اقبال، حبیب بنک سے ملک ربنواز تھند، صدر بے نظیر شہید گروپ کامریڈصدیق، ویلفییئر سوسائٹی لیہ سے سمیع اللہ آس، سول ایری گیشن لیبر یونین سے ارشاد ر، ٹیوٹا ایسوسی ایشن سے حافظ احسان اللہ اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین لیہ کے ذیشان حیدر، منیر احمد ناصر، سید ساجد حسین شاہ، حسرت خان، ثقلین حیدر، سجاد و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر مختلف اداروں کے مزدور رہنماؤں پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل پائی۔ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نواز لیگ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور طبقاتی بنیادوں پر متحد ہو کر سرمایہ دارانہ نظام کے استحصال کے خلاف لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس دن کے ایک بجے اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں مشترکہ اعلانیہ جاری کیا گیا جس میں مہنگائی، نجکاری، ڈاؤن سائزنگ کی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعادہ کیا گیا۔