[رپورٹ: قربان علی بھنڈ]
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور ریلوے ورکرز یونین کوٹری زون کا ایک مشترکہ اجلاس مورخہ 19 اکتوبر بروز اتوار ریلوے اسٹیشن کوٹری میں منعقد کیا گیا جس میں PTUDC کی جانب سے حیدرآباد کے رہنما کامریڈ نثار چانڈیو، نتھو مل، ایسر داس، حنیف مصرانی اور راہول جبکہ ریلوے ورکرز یونین کی جانب سے کوٹری زون کے صدر غلام عباس علی خاصخیلی، جنرل سیکرٹری شمشاد تربیلوی، سرپرست اعلیٰ مقصود انڑ، نائب صدر قربان علی بھنڈ، جوائنٹ سیکریٹری صلاح الدین، پریس سیکریٹری ساجد اعوان، آفس سیکریٹری سہیل برحمان تنولی اور فنانس سیکریٹری محمد امین نے شرکت کی۔ اجلاس میں محنت کشوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فنانس، ٹی اے الاؤنس اور دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ہر ماہ ریلوے کے محنت کشوں کے ساتھ ایک اسٹڈی سرکل کیا جائے گا جس میں یونین اور ریلوے کے دوسرے محنت کش بھرپور شرکت کریں گے۔