| رپورٹ: PTUDC کوٹ ادو |
واپڈا کی نجکاری کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC)، ایپکا اور یونائیٹڈ لیبر یونین ٹی ایم اے کوٹ ادو کے زیرِ اہتمام ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں واپڈا، او جی ڈی سی ایل، کیپکو، ٹی ایم اے، پنجاب ٹیچرز یونین، اریگیشن، پاور ایمپلایز یونین، مزدور انصاف یونین پارکو سمیت دیگر مزدور اور طلبہ تنظیموں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے واپڈا او جی ڈی سی ایل سمیت تمام نجکاری کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ایک طرف مزدور کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف پورے ملک کے عوام کو بھی مہنگائی، بے روزگاری اور کساد بازاری کا سامنا ہے۔ نجکاری کے ذریعے لٹیرے سرمایہ دار محنت کش طبقے کی عشروں کی محنت کی حاصلات کو ہڑپ کرنے کے درپے ہے جو ہم ہر گز نہ ہونے دیں گے۔احتجاجی مظاہرے سے واپڈا ہائڈرو یونین کے ظفر خان نتکانی، عبدالرحمن، PTUDC سے علی اکبر اور اقبال بھٹی، حمید اختر،یوسف تنویر نے خطاب کیا۔