اس دنیا میں موجود استحصال کا اندازہ کشمیر کے عوام کی حالت زار دیکھ کربخوبی لگایا جا سکتا ہے۔تقریباً نصف صدی پہلے برطانوی راج کے خاتمے کے بعد سے کشمیری عوام پاکستان اور بھارت کے حکمران طبقے کے ظلم اور استحصال کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔اصل حقیقت یہ ہے کہ کشمیری عوام نہ تو پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں سے کسی قسم کے ترقی پسندانہ اقدام کی توقع رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی امریکہ اور یورپ کی نام نہاد’’جمہوریتوں‘‘ سے کسی خیر کی امید باندھ سکتے ہیں۔ان تمام ریاستوں نے کشمیریوں کو اپنے مفادات کے تحت سازشوں اور گٹھ جوڑ کے لئے استعمال کیا ہے۔کشمیر کے عوام کے اگر کوئی قابل اعتماد ساتھی ہیں تو وہ پاکستان اور بھارت کے لاکھوں محنت کش عوام ہیں۔ان کے مفادات بھی ایک ہیں اور دشمن بھی۔ اس کتاب میں تاریخی حوالوں اور زمینی حقائق کا تجزیہ کرتے ہوئے یہی بات ثابت کی گئی ہے کہ کشمیر سمیت برِصغیر کی تمام مظلوم قومیتوں کی اصل آزادی جنوبی ایشیاء کی سوشلسٹ فیڈریشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
صفحات کی تعداد:301
سائز:4.12MB
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔