| رپورٹ: محمد خان پنہور |
مورخہ 29 مئی 2016ء کوجوہی میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کی جانب سے پاکستان میں مزدور تحریک اور محنت کشوں کی جدوجہد کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
موضوع پر بحث کا آغاز امین لغاری نے کیا جبکہ عزیزاللہ سومرو، حجام یونین کے انور سیال، حمید لغاری، شبیر رستمانی، اللہ ورایو سومرو، جاوید رانجھانی نے بھی اظہار خیال کیا اور مزدور تحریک کی موجودہ کیفیت اور محنت کشوں کی مختلف تحریکوں پر روشنی ڈالی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خادم کھوسو نے انجام دئیے۔