| رپورٹ: دانش عباسی |
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے زیراہتمام ڈگری کالج مظفرآباد میں نوجوانوں کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج یونٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری JKNSF دلاور راٹھورنے ادا کئے۔ مہمانِ خصوصی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے آرگنائزر نوید اسحاق تھے۔ عامر سہیل، سرمد اعوان، فہیم چغتائی، عبداللہ و دیگر طلبہ نے اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد JKNSF کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خواجہ جمیل نے نومنتخب کا بینہ کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا۔ کابینہ میں چیئرمین خواجہ مجتبیٰ، سینئر نائب صدر علی حمزہ، جنرل سیکریٹری عامر سہیل، چیف آرگنائزر مختار احمد، انچارج ’عزم‘ فضل حسین ہوں گے۔ نومنتخب چیئرمین مجتبیٰ خواجہ نے عزم ظاہر کیا کہ طلبہ حقوق کی لڑائی کو سوشلسٹ انقلاب کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے جدوجہد تیز کی جائے گی۔ کامریڈ نوید اسحاق نے کہا آج وقت کی ضرورت ہے کہ ایک بڑی طلبہ تحریک کو منظم کیا جائے، اسی ضمن میں 5 دسمبر کو پروگریسو یوتھ الائنس کا مرکزی چی گویرا کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کے ہر ترقی پسند رجحان کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتے ہوئے انقلابی سوشلزم کے نظریات پر متحرک کیا جائے۔