| رپورٹ: خواجہ جمیل |
مورخہ 17، 18 اور 19 جولائی کو جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) نے مظفرآباد میں چہلہ کے مقام پر کشمیر میں عام انتخابات کے تناظر میں مہنگائی،غربت، بیروزگاری، علاج کے کاروبار، مہنگی تعلیم، نجکاری اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اور ان مسائل کو حل کرنے میں سرمایہ دارانہ جمہوریت کا دیوالیہ پن عیاں کرنے کے لئے احتجاجی کیمپ کاانعقاد کیا۔ نوجوانوں اور محنت کشوں کی کثیر تعداد نے کیمپ کا دورہ کیا اور الیکشن کے موضوع پر بحث و مباحث کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر لیف لیٹ بڑی تعداد میں تقسیم کیا گیا اور مارکسی لٹریچر بھی فروخت کیا گیا۔