راولا کوٹ چک: جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سٹی یونٹ کا اعلان

[رپورٹ: کامریڈ دانیال عارف]
20 جنوری دن دو بجے راولاکوٹ چک میں JKNSF کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں کامریڈ یاسر بشیر نے JKNSF کے تنظیمی امور کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس کے بعد کامریڈ تیمور سلیم نے JKNSF کی تاریخ، طلباء مسائل اور مقبول بٹ کی برسی کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوے کہا کہ JKNSF کشمیری طلباء کی وہ واحد سیاسی قوت ہے جس نے کشمیر کی آزادی پر درست سائنسی نظریات پیش کئے۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے اپنی اس جنگ کو ہندوستان اور پاکستان کے محنت کشوں کے ساتھ منسلک کیا اور اس ظالم سماج کے خلاف جدوجہد کو اپنا مقصد بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ ظالم سماج نوجوانوں کو روزگار دینے سے قاصر ہے اور نوجوان محض دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کی تگ و دو میں اپنی زندگی صرف کر دیتے ہیں۔ آج اس ظالمانہ نظام کی وجہ سے سماجی رشتے، ناطے اور تمام تعلقات مالیاتی مفادات کے زہر میں آلودہ ہوگئے ہیں اور ہم ایسے ظالم سماج کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ اس کے بعد ریاض، کامریڈ دانیال اور نوجوانوں نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے طلباء سیاست کو نظریاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں JKNSF ضلع پونچھ کے صدر ابرار لطیف نے گفتگو کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد میں صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے غربت، بھوک، بیروزگاری اور بیگانگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں چک کی سٹی یونٹ کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق نقاش نواز صدر، کامران خان جنرل سیکرٹری، نقاش اسحاق سینئر وائس چیئرمین، عمران اکرم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عبدالقادر آرگنائزر، عتیق جمیل چیئرمین مالیاتی بورڈ، خیام داوود جوائنٹ سیکرٹری، کامران عارف سیکرٹری نشر واشاعت، یاسر خان چیئرمین سٹدی سرکل، انیق احمدڈپٹی آرگنائزر منتخب کیے گئے۔ نئے عہدیداران سے ضلعی صدر ابرار لطیف نے حلف لیا۔