| رپورٹ: التمش تصدق |
مورخہ 15 مئی 2016ء کو جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کی مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر JKNSF بشارت علی نے کی۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال، حکمت عملی اور نوجوانوں کے کام کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے شرکا نے کہا کہ آج عالمی سرمایہ داری معاشی اور سیاسی بحران کے تحت زوال پزیر ہے۔ تمام ریاستیں سرمایہ داری کے بحران کے کا بوجھ محنت کش عوام پر ڈال رہی ہیں۔ تمام حکومتیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سامراجی پالیسیوں کو اپنا کر نجکاری اور ڈاؤن سائزنگ کی پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں۔ ایسے میں تمام سرمایہ دارانہ پارٹیاں اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں ایک ہی پالیسی پر گامزن ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان کا حکمران طبقہ بھی انہی سامراجی پالیسیوں کے تحت قومی اداروں کی نجکاری کر رہا ہے، ایسی کیفیت کے دوران حکومتوں یا چہروں کی تبدیلی سے معیار زندگی میں تبدیلی ناممکن ہے، ایسے میں کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن میں JKNSF اپنا انقلابی پیغام عوام کی اکثر یت تک لے جائیگی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں JKNSF کا پرچہ (عزم) اور لیف لیٹ بڑی تعداد میں چھپوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے مرکزی صدر بشارت علی خان، سیکرٹری جنرل خواجہ جمیل، سینئر نائب صدر خلیل بابر، آرگنائزر تنویر انور، سیکرٹری نشرو اشاعت یاسر حنیف، نائب صدر عصمت اللہ، چیئرمین سٹڈی سرکل نقاش امین، ڈپٹی چیئرمین سٹڈی سرکل زاہد عارف، ڈپٹی آرگنائزر کفایت اللہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کاشف رشید، سیکرٹری مالیات تیمور سلیم، ایڈیٹر عزم دانیال عارف، چیئرمین ضلع مظفرآباد مروت راٹھور، چیئرمین ضلع پونچھ التمش تصدق، چیئرمین ضلع باغ راشد باغی، چیئرمین کوٹلی عاصم جمیل، چیئرمین راولپنڈی برانچ واجد اصغر، تحصیل صدر کامران خالد، اسد خان، بدر رفیق، طاہر اسحاق، اکسان، رضوان نور، اسد طارق، وقاص بشیر نے خطاب کیا۔