جام ساقی ہم سے بچھڑ گئے!

’طبقاتی جدوجہد‘ کے دیرینہ ساتھی اور پاکستان میں بائیں بازو کی تحریک کی جرات مندانہ علامت کامریڈ جام ساقی آج 74 سال کی عمر میں ہم سے بچھڑ گئے۔ جام ساقی کی پوری زندگی سرمایہ دارانہ ظلم و استحصال کے خلاف انقلابی سوشلزم کی جدوجہد سے عبارت تھی۔ انہوں نے کئی دہائیوں پر مشتمل اپنی سیاسی زندگی کے دوران سالہا سال ریاستی جبر اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ اپنے پیچھے ناقابلِ مصالحت طبقاتی جدوجہد، قربانی اور عزم و حوصلے کی عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں جو نہ صرف اِس خطے بلکہ دنیا بھر کے انقلابیوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔

کامریڈ جام ساقی کو سرخ سلام!