رپورٹ: علی بیگ:-
گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوردیگر میں YDA کے ممبران نے اپنے سروس سٹرکچر اور دیگر مطالبات کے لئے اپنی ہڑتال جاری رکھی۔ 20 جون کو PTUDC کا ایک وفد جن میں کامریڈ زاہد بریارایڈووکیٹ،کامریڈ علی بیگ ، محسن رفیق بٹ، اور دیگر ممبران شامل تھے نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر کاشف بلال اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں PTUDC کے کامریڈز نے ڈاکٹروں کو اس جدوجہد میں اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔
اس موقع پر YDA گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹرکاشف بلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ سیاسی پارٹیوں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوں اور پاکستان میں موجود لیڈر شپ کے خلا کو پر کرتے ہوئے تمام مظلوم طبقات کو آپس میں جوڑیں ۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد محض ڈاکٹرز کے حقوق تک محدود نہیں رہے گی۔ بلکہ وہ اس کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ کامریڈ زاہد بریار نے انہیں اس جدوجہد میں پی ٹی یو ڈی سی کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔