| رپورٹ PTUDC فیصل آباد |
واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین، ریجنل ہیڈکوارٹر میں ہفتہ میں ہر بدھ وار نجکاری کے خلاف تالہ بند ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس روز سارے دفاتر میں تالہ بندی کی جارہی ہے اور فیسکو ملازمین کی بڑی تعداد ریجنل ہیڈ کوارٹر فیسکو میں جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروارہی ہے۔گزشتہ بدھ بھی ملازمین نے احتجاج کے دوران میں IMF مردہ باد، ورلڈبنک مردہ باد، امریکی سامراج مردہ باد، میاں منشامردہ باد، نجکاری نامنظور، مزدور اتحاد زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کے دوستوں نے شرکت کی، بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، مزدوروں سے نجکاری اور لوڈشیڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محنت کشوں نے بڑی تعداد میں ’طبقاتی جدوجہد‘ پرچہ خریدا۔