فیصل آباد: پنجاب ٹیچرز یونین کا سکولوں کی نجکاری کا خلاف اعلانِ جنگ

| رپورٹ: PTUDC فیصل آباد |

مورخہ 10 مئی 2016 بروز منگل پنجاب ٹیچرز یونین نے سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کی صدارت پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر اللہ بخش قیصر نے کی۔ ریلی میں فیصل آباد اور گرد و نواح کے علاقوں سے اساتذہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے حکومت کی نجکاری کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اللہ بخش قیصر مرکزی صدر، اظہر بہزاد مرکزی نائب صدر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اداروں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے چاہے اس کیلئے جانوں کی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) فیصل آباد نے ریلی میں بھرپور شرکت کی اور مزدور نامہ فروخت کیا، PTUDC کی نمائندگی کرتے ہوئے میاں عادل نے نجکاری کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور پنجاب ٹیچرز یونین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔