دادو: عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

| رپورٹ: کامریڈ ضیاء |

مورخہ 10 جون 2015ء کودادو میں پریس کلب کے سامنے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کی جانب سے عوام دشمن بجٹ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن پ ٹ الف، ہائی ویز لیبر یونین، رکشہ یونین، واپڈا ہائیڈرویونین، پیرا میڈیکل یونین کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

workers and students protest against budgetپریس کلب کے آگے جلسہ کیا گیا جس کی صدارت PTUDC صوبہ سندھ کے صدر انور پنہور نے کی۔ خطاب کرنے والوں میں خالد جمالی، عنایت جمالی، عباس وگھیو شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ یہ طبقاتی بجٹ ہے جس میں سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے جب کہ عوامی سہولیات مثلاً صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، سبسڈیز وغیرہ کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا، دفاعی بجٹ بدستور بڑھایا جارہا ہے اور عوام بھوکے مر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرمایہ دارانہ نظام میں عوام سے نچوڑی ہوئی دولت کبھی بھی عوام پر خرچ نہیں کی جائے گی، جب تک یہ سرمایہ دارانہ نظام رہے گا تب تک عوام ، مزدور اور نوجوان دوست بجٹ آ ہی نہیں سکتا۔