دادو: کامریڈ ساقی جتوئی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

| رپورٹ: ضیا زونر |

بروز اتوار مورخہ 19 فروری 2017ء کو دادو میں کامریڈ ساقی جتوئی کی جدوجہد کو خرا ج تحسین پیش کرنے کے لیے طبقاتی جدوجہد اور بیروزگار نوجوان تحریک کی طرف سے ایک تعزیتی نشست رکھی گئی جس میں سندھ بھر سے انقلابی ساتھیوں نے شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ انور پنہور، حنیف مصرانی، سعید خاصخیلی، بابر پنہور، عیسیٰ چانڈیو، امین جمالی، اعجاز بگھیو، یاسین پنہو ر اور کامریڈ ساقی کے بھائی خان جتوئی نے ان کی شخصیت پر روشی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں کامریڈ ساقی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد میں کامریڈ ساقی جتوئی کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔