رپورٹ: کامریڈ اعجاز شیخ
مورخہ 20 اپریل کو نواب شاہ میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور مزدور اتحاد نواب شاہ کی جانب سے کامریڈ بشیر لاکھو کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نواب شاہ کی سماجی، سیاسی اور صحافی برادری کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ اس تعزیتی ریفرنس کا آغاز کامریڈ بشیر لاکھو کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا۔ اس کے بعد کامریڈ کے ساتھیوں نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کامریڈ بشیر لاکھو شہر میں انقلابی تنظیم کی بنیادیں رکھنے والوں میں شامل تھے۔ ان کی شاندار جدوجہد کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پروگرام میں ’PTUDC‘ کے انٹرنیشنل سیکرٹری کامریڈ لال خان کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جو کامریڈ سعید خاصخیلی نے پڑھا۔ ان کے علاوہ پریس کلب نواب شاہ کے صدر ذوالفقار خاصخیلی، کے ٹی این سندھی چینل سے لالا ارشد، شاعر فیاص چند لکیری، کامریڈ بشیر کے بھائی امیر لاکھو، کامریڈ وزیر رند، کامریڈ امجد علی لاکھو، کامریڈ اعجاز بگھیو، صدام لاکھو، سکندر علی لاکھو، مزدور اتحاد نواب شاہ کے صدر کامریڈ حنیف لاکھو اور ’PTUDC‘ سندھ کے صوبائی صدر انور پنہورنے بھی کامریڈ بشیر لاکھو کی انقلابی جدوجہد پر بات رکھی۔ کامریڈ آصف سومرو نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔