کوکاکولا گوجرانوالہ کے محنت کشوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

[رپورٹ: PTUDC گوجرانوالہ]
26 مئی کو کوکاکولا گوجرانوالہ کے محنت کشوں نے جبری بر طرفیوں اور ٹھیکیداری نظام کے نفاذ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ CBA یونین کے صدر جناب یوسف سپرا نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت میں مزدوروں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔ مزدوروں نے انقلابی نعروں اور اپنے مطالبات والے بینرز تھام رکھے تھے۔ مزدوروں کے مطالبات درج ذیل ہیں:
1۔ جبری VSS نامنظور۔
2۔ٹھیکیداری نظام کے نفاذ کے ذریعے مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔
3۔کمپنی مزدوروں کے حقوق تسلیم کرے اور اُنکے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے۔
4۔ نماز جمعہ کی پاداش میں دیا گیاشوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
5۔ جن مزدوروں کو کمپنی، ڈیپارٹمنٹ بند ہونے کی وجہ سے نکال رہی ہے اُنکو کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹ کیا جائے۔