گوجرانوالہ: کوکا کولا میں انتظامیہ کی جبری برطرفیوں کی منصوبہ بندی

[رپورٹ: علی بیگ]
کوکا کولا گوجرانوالہ ایک دفعہ پھر ملازمین پر حملہ کرنے جا رہی ہے۔ جن ملازمین نے شعبہ سیل میں دن رات محنت کر کے کمپنی کو بے پناہ منافع دیا اور تقریبا ہر سال مقررہ ہدف سے زیادہ سیل کی، کمپنی اْنہی ملازمین کو برطرف کرنے کے درپے ہے اور شعبہ سیل کے مستقل ملازمین کو فارغ کر کے انکی جگہ ٹھیکیداری نظام متعارف کروانا چاہتی ہے۔ یہ سرمایہ داری کی عطا کردہ سوچ ہے کہ منافع چاہے کھربوں میں ہو لیکن پھر بھی مالک کی شرح منافع بڑھانے کی ہوس بے انت ہو گی۔ اس کے لیے وہ لاکھوں انسانوں کا خون کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ سرمایہ داری نظام میں مرکزی حیثیت انسان کو نہیں بلکہ سرمائے کو حاصل ہوتی ہے۔کوکاکولا کی سی بی اے یونین کے صدر یوسف سپرا نے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا جو درج زیل ہیں:
ٹھیکیداری نظام متعارف کروانے اور مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا منصوبہ ترک کیا جائے۔
اگر کمپنی شعبہ سیل کو ختم بھی کرنا چاہتی ہے تو شعبہ سیل کے ملازمین کو باقی شعبوں میں جگہ دی جائے اور انکو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔