فن اور طبقاتی جدوجہد

کچھ حضرات کا خیال ہے کہ فن ایک ضمنی سامعاملہ ہے اور زیادہ اہم نہیں ہے۔ لیکن حقیقت میں یہ انسانوں کے لئے انتہائی بنیادی نوعیت کاحامل ہے۔ یہ اس قدر بنیادی چیز ہے کہ بعض ماہرین بشریات کا خیال ہے کہ نوع انسانی کی شروعات کی وضاحت فن کے ظہور کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔یہ حقیقت کہ ہماری انسانی نسل( یعنی ہوموسیپئین) کے ظہور کی پہلی سنجیدہ علامات میں سے ایک فن کا وجود ہے۔ یعنی جمالیاتی حس کا ٹھوس اظہار! اس کتابچے میں ایلن ووڈز نے انسانی سماج میں آرٹ کے ارتقاء اور اس کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور مختلف طبقاتی سماجوں (غلام داری، جاگیرداری، سرمایہ داری)میں پنپنے والے آرٹ اور اس کی نوعیت کے ساتھ ساتھ ایک سوشلسٹ سماج میں آرٹ کے کردار کا بھی مختصر تجزیہ پیش کیا ہے۔

مصنف: ایلن ووڈز
صفحات کی تعداد: 38
سائز:1MB
PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔