یہ کتابچہ 2006ء میں ہونے والی IMTکی ورلڈ کانگریس میں مجوزہ دستاویز کے طور پر پیش کیا گیا جسے ووٹنگ کے بعدمنظور کرلیا گیا۔ گزشتہ دو دہائیوں میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد اپنے آپ کو کمیونسٹ کہنے والی درحقیقت سٹالنسٹ پارٹیوں کے لیڈروں اور مفکروں نے بھی سرمایہ داری کے ساتھ اپنی مصالحت اور سوشلسٹ انقلاب کے ساتھ اپنی غداری کیلئے چین کی ’’مثال‘‘ پر بہت تکیہ کیا ہے۔ اس سے انہوں نے اپنے ذہن اور ضمیر میں ابھرنے والے احساس جرم کو زائل کرنے کی بھی کوشش کی ۔اس لئے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مارکسزم کے بنیادی جدلیاتی مادیت اور معاشی نظریات کے تحت چین کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر اس کا ایک مارکسی نقطہ نظر سے تناظر تخلیق کیا جائے۔ ماضی اور مستقبل کا جائزہ لئے بغیر حال کو نہیں سمجھا جا سکتا۔اس دستاویز میں چین کے معاشی، سیاسی اور سماجی حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے ایسے تمام رجحانات کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جو چین کو ابھی تک ’’سوشلسٹ ‘‘ یا ’’مزدور ریاست ‘‘ سمجھتے اور بیان کرتے ہیں اور اس میں ثابت کیا گیا ہے کہ چین میں سرمایہ داری مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔
سائز: 1.6MB
صفحات کی تعداد: 83
PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
متعلقہ: