رپورٹ۔عالم ایوب:-
کراچی میں 19مارچ کو مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس کے نئے اردو ایڈیشن کی تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی جس میں مصنف ایلن ووڈز نے شرکت کی۔پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفینس کمپئین کے زیر اہتمام قومی عجائب گھر آڈیٹوریم ہال نزد ایس ایم لاء کالج کراچی میں بروز اتواردن 1.30بجے،دنیا کی دس شہرہ آفاق یونیورسٹیوں کے نصاب میں تجویز شدہ حوالہ جاتی آٹھ زبانوں میں ترجمہ شد ہ کتاب مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس کی تقریب رونمائی کا پروگرام رکھاگیا جس میں کامریڈ ایلن ووڈ ،ڈاکٹر لا ل خان ،سحر انصاری اور کرامت علی مہمانان گرامی تھے۔ تقریب میں ترقی پسند مزدور ،صحافی،طلباء ،وکلاء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اس کتاب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔مقررین نے تمام ترقی پسند طلبا اور مزدوروں پر زور دیا کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔کیونکہ مارکس ازم ہی وہ سچائی ہے جوکہ تمام محنت کشوں کو یکجاکرکے پوری دنیا میں انقلاب برپا کردے گے۔ وقت کی کمی کے باعث پروگرام کااختتام جلد کرنا پڑاجس کے باعث بہت سے موضوعات پر تشنگی رہ گئی۔ دیگر مقررین میں زبیررحمٰن ، پارس جان ،ہردل کماراور ریاض حسین بلوچ نے بھی کتاب کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔