| رپورٹ: میاں عادل |
مورخہ 13 نومبر 2016ء کوسٹاف کالونی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (PTUDC) اور بیروزگار نوجوان تحریک کی طرف سے بالشویک انقلاب کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کو چیئر عمار یاسر نے کیا۔ کامریڈ سیف نے بالشویک انقلاب کی تاریخ،انقلاب بر پا کرنے میں محنت کش طبقے کے کردار، اس انقلاب کی حاصلات اور سٹالنزم کے انہدام پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد کامریڈ احمد نے پاکستان کے1968-69ء کے انقلاب اور اس کی حاصلات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح فیصلے حکمرانوں کے ایوانوں کی بجائے گلیوں میں ہو رہے تھے اور لوگوں نے فیکٹریوں اور دوسرے سرکاری اداروں پر قبضے کر لیے تھے۔ کامریڈ نعمان نے تاریخی حوالے سے بات رکھی کہ کس طرح محنت کش طبقہ وجود میں آیا اور آج اس طبقاتی معاشرہ میں سوشلزم کی کتنی ضرورت ہے۔ آخر میں کامریڈ عمر نے موجودہ عالمی صورت حال پر تفصیل سے بات رکھی اور انقلابی پارٹی کی تعمیر اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا اختتام انٹرنیشنل گا کر کیا گیا۔